NewTube

NewTube

Sign In

-30  

-15  

-5  

-1  

+1  

+5  

+15  

+30  




NonConformist

0

0

پُران والے اور قُرآن والے

  - 42:34

پچھلے دنوں آیت اللہ عقیل الغروی صاحب کی ایک ویڈیو نظر سے گذری۔ وہ شاید ہندوستان میں موجود مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان بڑھتی خلیج پہ پُل باندھنے کی خاطرہندوؤں کی مقدس کتب وید، اُپنیشد ، اور پُران میں موجود تصورِ خدا اور قرآن میں موجود خدائے واحد کی ذاتی اور اجمالی صفات کے عین مماثل قرار دیتے ہیں۔ اُنکا فرمانا ہے کہ ذاتی صفات میں ہندو مذہب کی مقدس کتب اور قرآن میں کوئی فرق نہیں۔ لہٰذا ان مذاہب کے پیروکاروں کو امن و آشتی کا پیغام دیتے ہوئے اُنکا فرمانا ہے کہ "یہ زیب نہیں دیتا ہے کہ اللہ کے ایک کہنے پر، کلمہ لا الہ الاللہ کہنے پرپُران والے، قرآن والوں سے ٹکرائیں"۔ میں یہ یقین کر سکتا ہوں کہ علامہ عقیل الغروی صاحب پُرخلوص ، نیک نیتی، اور درد مند دل کیساتھ مذاہب کے درمیان خلیج کو پُر کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن کیا یہ پیغام کچھ سنگین مسائل کو جنم نہیں دے رہا ہے؟ ہمیں اس امر پہ سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا کہ نادانستگی ہی میں صحیح لیکن کیا اس پیغام میں عامہ کی عقائدی صحت خطرات تو نہیں گِھر رہی ہے؟ اور کیا یہ مذہب حقہ کا حقیقی مفہوم پیغام یہی ہے؟ بقائے باہمی کی خواہش بسر و چشم، لیکن اسکے حصول کا راستہ نادانستگی میں غیر مضبوط بنیادوں پہ قائم نہ ہو جائے۔ ایسی بنیادیں جو عامہ کو کڑے امتحان میں ڈال دیں۔


0

0

0

0

0

Share on TwitterShare on Twitter


141 Views

Uploaded 2 years ago  

October 4th 2022  

File Size: 373 MB

Category: How To & Education







No Comments Yet